آدھی ملاقات

زندگی میں کامیابی حاصل کرنی ہے تو کبھی ہار نہ مانیں۔

وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے آدھی ملاقات

وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان عمران خان کا یہ انٹرویو مختلف ورقی و برقی ذرائع ابلاغ کو دیے گئے انٹرویوز اوراُن کی کتاب  ”میں اور میرا پاکستان“ سے اخذ کیا گیا ہے جسے شکریہ کے ساتھ روشنی میگزین کے قارئین کی خدمت میں پیش کیا جا رہا ہے۔ (ادارہ)

 

روشنی: مکمل نام؟

عمران خان: عمران احمد خان نیازی۔

روشنی: جائے پیدائش اورتاریخ؟

عمران خان: لاہورمیں 5 اکتوبر 1952ء کو۔

روشنی: آبائی گھر؟

عمران خان: زمان پارک،لاہور۔

 روشنی: ذات اور قبیلہ؟

عمران خان: نیازی قبائل کی شیرمان شاخ سے تعلق ہے۔

روشنی: والد اور والدہ کانام؟

عمران خان: والدہ کا نام شوکت خانم، والداکرام اللہ خان نیازی، سول انجینئر تھے۔

روشنی: کتنے بہن بھائی ہیں؟

عمران خان:بھائی کوئی نہیں، چار بہنیں ہیں۔

روشنی: بہنوں کے نام؟

عمران خان:روبینہ خانم، علیمہ خانم، عظمیٰ خانم اور رانی خانم۔

روشنی: آپ بہنوں سے بڑے ہیں؟

عمران خان: روبینہ خانم مجھ سے دو سال بڑی جبکہ باقی بہنیں مجھ سے چھوٹی ہیں۔

روشنی: بچپن کا کوئی یادگار واقعہ؟

عمران خان: بچپن میں ایک مرتبہ شہتوت کے درخت سے چھلانگ لگانے کی کوشش میں، میں نیچے گر پڑا تھا، جس سے میری ٹانگ میں گہرا زخم آیا۔ میں نے یہ واقعہ اپنی والدہ سے چھپا لیا کہ انہیں تکلیف نہ ہو۔

روشنی:کیا آپ کا بچپن بھی کہانیاں سنتے ہوئے گزرا؟

عمران خان:جی ہاں بالکل، میری والدہ کہانیاں سنایا کرتی تھیں۔

روشنی: والدین میں، کس سے زیادہ قریب رہے؟

عمران خان: والدہ کے ساتھ۔

روشنی: پہلا روزہ کب رکھا؟

عمران خان: نو سال کی عمر میں۔

روشنی: پسندیدہ مشاغل؟

عمران خان:شکار کرنا، کرکٹ کھیلنا، سیاحت اور مطالعہ

روشنی:پسندیدہ کھانا؟

عمران خان: بھُنی ہوئی دیسی مرغی۔

روشنی: پسندیدہ لباس؟

عمران خان: شلوار قمیض۔

روشنی: پسندیدہ جگہ؟

عمران خان: بہت سی ہیں،گلگت  بلتستان، قراقرم پہاڑ، سالٹ رینج۔

روشنی:پسندیدہ  پالتو جانور؟

عمران خان: شیرو کتا، میرا پسندیدہ پالتو جانور۔

روشنی: پسندیدہ شاعر؟

عمران خان:  علامہ محمد اقبال

روشنی: پسندیدہ شعر؟

عمران خان:  سبق پھر پڑھ صداقت کا، عدالت کا، شجاعت کا

لیا جائے گا تجھ سے کام دنیا کی امامت کا

روشنی: غصہ آتا ہے؟

عمران خان: بہت تیز، لیکن اب قابو پالیا ہے۔

روشنی: سکول کا نام؟

عمران خان: رائل گرائمر سکول وارسسٹر، برطانیہ۔

روشنی:تعلیمی قابلیت؟

عمران خان: آکسفورڈ یونی ورسٹی سے سیاست، فلسفہ اور معاشیات میں گریجویشن کی۔

روشنی: مطالعہ کا شوق رکھتے ہیں؟

عمران خان: جی بالکل۔

روشنی: پسندیدہ کتب؟

عمران خان: بریگیڈیئر ہارون رشید کی ہسٹری آف پٹھان اور ایلف شفق کی فورٹی رولز آف لو۔

روشنی: آپ نے اب تک کتنی کتابیں لکھی ہیں؟ان کے نام۔

عمران خان: کل آٹھ کتابیں جن کے نام یہ ہیں:

 1West and East (1975), 2Imran: The Autobiography of Imran khan (1983), 3Imran Khan’s cricket skills (1989),4 Indus Journey: A Personal View of Pakistan (1991), 5All Round View (1992), 6Warrior Race: A Journey Through the Land of the Tribal Pathans (1993), 7Pakistan: A Personal History (2011)

8میں اور میرا پاکستان(2014)

روشنی: کون سی زبانوں پر عبور حاصل ہے؟

عمران خان: اردو، انگریزی۔

 روشنی: آپ کی کامیابی کی سب سے بڑی وجہ؟

عمران خان: آخری وقت تک ہار نہ ماننا۔

 روشنی: آپ کس چیز کو اپنا مقصد حیات سمجھتے ہیں؟

عمران خان:ملک کو بدعنوانی سے پاک کرنا۔

روشنی: کامیاب انسان کن خصوصیات کا حامل ہوتا ہے؟

عمران خان:جو اپنی ہار سے سیکھتا ہے،ہمت نہیں ہارتا۔

روشنی: شوکت خانم کینسر ہسپتال کب بنایا؟

عمران خان:1994ء،والدہ کی وفات کے بعد۔

روشنی: زندگی میں سب سے زیادہ خوشی کس چیز پر ہوئی؟

عمران خان:جب شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال بنایا۔

روشنی: شوکت خانم کینسر ہسپتال بنانے کی وجہ کیا تھی؟

عمران خان: میری والدہ کینسر میں مبتلا تھیں، اور پاکستان میں کینسر کا علاج میسر نہ تھا۔ میں اپنی والدہ کو تو نہیں بچا سکا لیکن بہت سی اور زندگیوں کوبچانے کے لیے کینسر ہسپتال بنایا۔

روشنی: کرکٹر بننے کا خیال کیسے آیا؟

عمران خان:9 سال کی عمر میں، کزن جاوید برکی کی پرفارمنس دیکھ کر۔

روشنی: پہلا میچ کب کھیلا؟ اُس وقت  عمر کیا تھی؟

عمران خان: 1971ء میں، اٹھارہ سال۔

روشنی: پہلا کرکٹ میچ کھیلتے وقت کیا احساسات تھے؟

عمران خان: بہت گھبراہٹ تھی، اگلے دِن کے میچ سے پہلے ساری رات سو نہیں سکا۔

روشنی: پسندیدہ کرکٹرز؟

عمران خان: ڈینس للی، ویون رچرڈز، مائیکل ہولڈنگ، سنیل گواسکر اور عبدالقادر

روشنی: زندگی کا کوئی ایسا لمحہ جب بہت مایوس ہوئے ہوں؟

عمران خان:جب مجھے پنڈلی کی ہڈی پر چوٹ آئی اور میں اڑھائی سال تک کرکٹ نہ کھیل سکا۔

روشنی: آپ نے کتنے ٹیسٹ اور ون ڈے میچ کھیلے؟

عمران خان: 88 ٹیسٹ میچ اور157  ون ڈے میچ کھیلے۔

روشنی:1996ء میں جب آپ نے ورلڈ کپ جیتا، تو کیا احساسات تھے؟

عمران خان: ناممکن کو ممکن کر دکھایا، فتح کی بے انتہا خوشی تھی جس نے اعتماد میں مزید اضافہ کیا۔

روشنی: کھیل کے میدان میں کتنا عرصہ متحرک رہے؟

عمران خان:اکیس سال تک۔

روشنی: آخری میچ کب اور کہاں کھیلا؟

عمران خان: 25 مارچ 1992ء یہ ورلڈکپ فائنل تھا، جو میلبورن آسٹریلیا میں کھیلا گیا۔

روشنی: کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے کتنے عرصے بعد، سیاست میں آئے؟

عمران خان: تقریباً چار سال بعد، یعنی1996ء میں۔

روشنی: تحریک انصاف کی بنیاد کب اور کیوں رکھی؟

عمران خان: پاکستان تحریکِ انصاف 25 اپریل 1996ء کو قیام میں آئی۔ اِ س کی بنیادی وجہ موجودہ نظام کی خرابیوں کو دور کرنا تھا۔

روشنی: حکومت پاکستان کی طرف سے ہلالِ امتیاز کب ملا؟

عمران خان:1992ء میں۔

روشنی: آپ کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ کب اور کہاں دیا گیا؟

عمران خان: 2004ء میں، ایشین جیولز ایوارڈ، لندن میں دیا گیا۔

روشنی: کوئی ایسا واقعہ جو چاہنے کے باوجود نہ بھول پائے ہوں؟

عمران خان: والدہ کی بیماری سے جو مجھے پریشانی ہوئی، وہ دکھ، وہ تکلیف میں کبھی بھلا نہیں پایا۔

روشنی: بریڈ فورڈ یونیورسٹی میں کتنا عرصہ چانسلر رہے؟

عمران خان: تقریباً 9 سال، 2005 تا 2014ء تک۔

روشنی: فارغ اوقات میں کیا کرتے ہیں؟

عمران خان: فارغ وقت میں، میں اچھی کتب کا مطالعہ کرتا ہوں۔

روشنی: نوجوانوں اور بچوں کو کیا پیغام دینا چاہیں گے؟

عمران خان: زندگی میں کچھ حاصل کرنا ہے، کامیاب ہونا ہے تو کبھی ہار نہ مانیں۔ ہر مشکل کا ڈٹ کر مقابلہ کریں۔ یقین مانیں آپ کو ہار اُس وقت تک نہیں ہرا سکتی جب تک آپ خود اُس سے ہار نہ مانیں۔

شیئر کریں