بچوں کے لیے دلچسپ پہیلیاں

1۔ وہ کون سی سواری ہے جو آدھی اللہ نے بنائی، آدھی انسان نے بنائی؟

جواب: گدھا گاڑی

2۔ وہ کون سی چیز ہے، جو ہم کھانے کے لیے خریدتے ہیں مگر اسے کھاتے نہیں ہیں؟

جواب: چمچ

3۔ وہ کون سی چیز ہے جو تین سوئیاں رکھتی ہے مگر سلائی نہیں کر سکتی؟

جواب: گھڑی

4۔ تین لوگ نہر میں نہا رہے تھے،لیکن صرف دو لوگوں کے بال گیلے ہوئے۔ کیوں؟

جواب: تیسرا گنجا تھا۔

5۔ وہ کون سی ایجاد ہے جس کی مدد سے ہم دیوار کے پار بھی دیکھ سکتے ہیں؟

جواب: کھڑکی

شیئر کریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •