علم کے بغیر تم کچھ بھی نہیں

اگر تم جوکر بننا چاہتے ہو تب بھی تمہیں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنی چاھیے. تعلیم کے بغیر کسی بھی میدان میں ترقی نہیں کر سکتے.

بل کازبی ایک سیاہ فام(امریکی)ہے وہ 1937ء میں ایک غریب خاندان میں پیدا ہوا ابتدا میں وہ بمشکل ایک ہزار ڈالر سالانہ کماتا تھا. آج اسکی سالانہ آمدنی کئ ملین ڈالرتک پہنچ چکی ہے.
سفید فارم امریکی کو غیر معمولی کامیابی کیونکر حاصل ہوئ.
جواب یہ ہے،
کہ تعلیم اور دانشمند انہ جدوجہد کے ذریعے۔۔۔

بل کازبی (فلاڈ الفیا) کے سکول میں پانچویں گریڈ میں تھا وہ سکول میں اکثر تماشے کیا کرتا تھا وہ پڑھائ پر ذیادہ توجہ نہیں دیتا تھا اسکی خاتون ٹیچر نےایک روز اس سے کہا اگر تم جوکر بننا چاھتے ہو تب بھی تمیہں پڑھنا پڑے گا یعنی تب بھی تمہیں اعلی تعلیم حاصل کرنی چاھیے تعلیم کے بغیر تم کسی میدان میں ترقی نہیں کرسکتے.
بل کاربی نے اس نصیحت کو پکڑ لیا اس نے پڑھنے میں محنت شروع کردی یہاں تک کہ ایجوکیشن میں ڈاکٹریٹ کرلیا اسکے بعد اس نے تفریحی پروگراموں میں حصہ لینا شروع کردیا.آخر کار اسکو ٹیلی ویژن پروگرام ملنے لگے آج وہ امریکہ کا مشہور ترین کامیڈین ہے.
امریکی عام طور پر سیاہ فام لوگوں کو پسند نہیں کرتے مگر وہ بل کازبی کے پروگرام کو نہایت شوق سے دیکھتے ہیں.
اگر آپ چاہتے ہیں کہ دوسرے آپ میں دلچسپی لیں تو آپ بھی دوسروں میں دلچسپی لینا شروع کردیں اسکےبعد آپ کو کسی سے شکایت نہیں ہو گی.

شیئر کریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •