لکھ رہا ہوں نعت سرور سبز گنبد دیکھ کر

کیف طاری ہے قلم پر سبز گنبد دیکھ کر

ہے مقدر یاوری پر سبز گنبد دیکھ کر

پھر نہ کیوں جھومے ثناء گر سبز گنبد دیکھ کر

مسجد نبوی ﷺ پہ پہنچے مرحبا صل علیٰ

ہو گیا جاری زباں پر سبز گنبد دیکھ کر

آپ سے بس آپ ہی کو مانگتا ہے یا نبیﷺ

آپ کا ادنیٰ گداگر سبز گنبد دیکھ کر

شیئر کریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
12