محمد نواز (خان  پور)

والدین کا رشتہ دنیا کے تمام رشتوں سے افضل ہے۔ اللہ  تعالیٰ  نے   اس دنیا  میں انسان کو دو ہستیوں کا محتاج بنایا ہے۔  یہ دو ہستیاں جو دنیا میں انسان پر سب سے زیادہ مہربان، سب سے زیادہ محبت کرنے والی اور انسان کے  آرام و سکون کا سب سے زیادہ خیال رکھنے والی ہیں۔یہ ماں اور باپ ہیں۔ ارشاد طاری  تعالیٰ  ہےکہ  والدین کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آؤ۔ جبکہ نبی  اکرم صلی اللہ  علیہ وآلہ  وسلم کا فرمان ہے  کہ  جنت ماں کے قدموں کے نیچے ہے۔ اس لیے ہمیں چاہیے کہ والدین کی دل و جان سے خدمت کریں اور ان کا حکم مانیں، تب ہی ہمیں دنیا اور آخرت میں راحت نصیب ہو سکتی ہے۔ ماں باپ کی خدمت سے صرف  ماں باپ ہی خوش نہیں ہوتےبلکہ اللہ تعالی بھی  اس بندے  پر  مہربان ہوتا ہےاورسرور  کائنات  صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بھی خوش ہوتے ہیں۔ ہمارا فرض ہے  کہ ماں باپ کی خدمت کا کوئی  موقع ہاتھ سے نہ جانے دیں۔

شیئر کریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
361
3