بچے تو پھر بچے ہیں

سیدھے سادھے بچے ہیں
بچے  تو  پھر  بچے  ہیں
جب بھی یہ لب کھولتے ہیں
پورا سچ ہی بولتے  ہیں
تھوڑی دیر کو لڑتے ہیں
فوراً ہی من جاتے ہیں
مل جل کر یہ رہتے ہیں
چیزیں باہم بانٹتے ہیں
مستقبل سے نہیں ڈرتے
کل کی فکر نہیں کرتے
دولت ہیں یہ نعمت ہیں
بچے رب کی رحمت ہیں

شیئر کریں
690
8