سٹوڈنٹ کونسل الیکشن

الیکشن ہیں یہ  بچوں کے ، چنے جائیں گے سفیر
مستقبل کے ہیں یہ سربراہ، مستقبل  کے ہی  مشیر
کر رکھی ہیں جو وابستہ، بچوں  نے تم سے امیدیں
ان امیدوں  کو  پورا کرنا، کبھی نہ بیچنا اپنا ضمیر
سنبھالنی ہے اک  روز، ملک  و ملت  کی باگ  ڈور
تم ہی کرو گے ملک کا نام روشن بن کر وزیر
سیکھ  رہے ہیں  یہ  آج  سے،  احساسِ  ذمہ داری
کل  ہوں  گے  یہی  دستِ  راست ، آج  کے  شریر
معلوم  ہونا  چاہیئے، انہیں زندگی  کا  مقصد
کرنی ہے خدمتِ خلق، چاہے بادشاہ  ہو یا فقیر
شیئر کریں
871
6