تمام شب کے عبادت گزار بیٹے نے

کہا ادب سے یہ اپنے عزیز والد سے

یہ میرے گرد جو سوئے ہوئے ہیں غفلت میں

انہیں سکون نہ مل پائے گا عبادت میں؟

اگر یہ ایک گھڑی اپنی نیند سے جاگیں

سیاہ بختی انجام سے نکل بھاگیں

کہا یہ باپ نے اے کاش! تو نہ یوں کہتا

برا نہ ہوتا اگر تو دبک کے سو رہتا

بڑی برائی جہاں میں کسی کی غیبت ہے

جو  بچ  سکو  تو  یہی وقت اک عبادت ہے

(حکایات شیخ سعدی سے ماخوذ)

شیئر کریں
696
7