سب سے اعلیٰ، سب سے افضل

ہے ذات تری سب سے اکمل

تُو خالق، مالک، عزّ و جل

کچھ بھی تو نہیں تجھ سے اوجھل

سبحان اللہ ، سبحان اللہ

یہ بحر و بر، صحرا، میداں

یہ چشمے اور دریائے رواں

یہ دنیا بھر کے کوہِ گراں

کرتے ہیں تیری حمد بیاں

سبحان اللہ، سبحان اللہ

یہ سندر، کومل سے گلشن

یہ پیارے پیارے سرو و سمن

یہ سورج کی اک ایک کرن

توصیف تری میں ہیں یہ مگن

سبحان اللہ، سبحان اللہ

پھولوں کی خوشبو، بادِ صبا

کوئل، بلبل، قمری کی صدا

اور تتلی کی ہر ایک ادا

ہر دم کرتی ہے تیری ثنا

سبحان اللہ، سبحان اللہ

شیئر کریں
494
1