رسول اکرم ﷺ کے اخلاق حسنہ

شہلا فیض (ملتان)

ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہما سے کسی نے حضور اکرم ﷺ کے اخلاق کے بارے میں پوچھا تو آپ نے بتایا کہ رسول اکرم  ﷺ کے اخلاق قرآن کی عملی تفسیر ہیں۔ ہمارے پیارے رسول ﷺ نہایت ملنسار اور مہربانی کرنے والے تھے۔ آپﷺ کی فیاضی اور سخاوت کا یہ عالم تھا کہ عمر بھر کسی شخص کی جائز درخواست رد نہ کی۔ خود بھوکے رہتے لیکن حاجت مندوں کو کھانا ضرور کِھلا تے تھے۔ رسول اکرم ﷺ میں مہمان نوازی کی صفت سب سے بڑھ کر تھی۔ مہمان آ جانا تو خوشی محسوس کرتے تھے۔ آپ ﷺ کو اپنا کام خود کرنے میں عار محسوس نہ ہوتی تھی۔ آپ ﷺ نے مسجد نبوی کی تعمیر اور خندق کھودتے وقت مزدوروں کے ساتھ مل کر کام کیا۔ حضور اکرمﷺ غریبوں اور مسکینوں کے مددگار تھے۔ ان کی مدد اور دل جوئی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھتے۔ حضور اکرم ﷺکا عفودرگزر بے مثال تھا۔ آپﷺ  پڑوسیوں سے اچھا سلوک کرتے تھے۔ بچوں سے بھی آپﷺ  کی شفقت مثالی تھی۔ حضور اکرمﷺ بچوں سے ملتے وقت انہیں سلام کرنے میں پہل کرتے تھے ۔

شیئر کریں
327
1