وہی لوگ پاتے ہیں عزت زیادہ

جو کرتے ہیں دنیا میں محنت زیادہ

اسی میں ہے عزت خبردار رہنا

بڑا دکھ ہے دنیا میں بے کار رہنا

زمانے میں عزت حکومت یہی ہے

بڑی سب سے دنیا میں دولت یہی ہے

ہری کھیتیاں جو نظر آرہی ہیں

ہمیں شان محنت کی دکھلا رہی ہیں

جو محنت نہ ہوتی تجارت نہ ہوتی

کسی قوم کی شان و شوکت نہ ہوتی

ہمارا تمہارا، سہارا یہی ہے

اندھیرے گھروں کا اجالا یہی ہے

جو ہاتھوں سے اپنے کمایاوہ اچھا

جوہو اپنی محنت کا پیسہ وہ اچھا

میری جان غافل نہ محنت سے رہنا

اگر چاہتے ہو فراغت سے رہنا

(مولاناالطاف حسین حالی)

شیئر کریں
901
4