نعت رسول مقبول ﷺ

دِلوں کے سہارے ہمارے نبیﷺ

ہمیں اپنی جاں سے ہیں پیارے نبیﷺ

وہ اللہ کے آخری ہیں رسولﷺ

سکھائے ہمیں زندگی کے اصول

ہدایت کا رستہ دکھایا ہمیں

برے راستے سے بچایا  ہمیں

ہمارے لیے لائے رب کی کتاب

عمل کے لیے جو ہے سب کی کتاب

ہوئے عرش پر  رب سے وہ ہم کلام

ہزاروں درود، ان پہ لاکھوں سلام

خدا سے ہماری یہی ہے دعا

محمدﷺ کے رستے پہ سب کو چلا

شیئر کریں
549
2