حمد باری تعالیٰ

ہر اک شے سے تیرا جلوہ عیاں ہے

اگرچہ تو نگاہوں سے نہاں ہے

خدایا ! یہ جو اونچا آسماں ہے

تیری رحمت کا مجھ پر سائباں ہے

تیری قدرت کا مظہر رب اکبر

زمین ہے، آسماں ہے، کہکشاں ہے

ہمیں کیوں ہو بھلا غم بے کسی کا

خدایا تو انیس بے کساں ہے

شیئر کریں
592
3