شبانہ افضل (راجن پور)

میرا گھر بہت پیارا ہے۔ ہم سب مل کر رہتے ہیں۔ میرے ابو باہر کام کرتے ہیں۔ میری امی گھر کا کام کرتی ہیں۔ میں اور میرا بھائی روز سکول جاتے ہیں۔ گھر میں ہم پڑھتے ہیں اور کھیلتے ہیں۔ ہمارے گھر میں دو کمرے اور ایک کچن ہے۔ میں گھر کے کام کاج میں اپنی امی کی مدد کرتی ہوں۔ ہم اپنے گھر کو صاف رکھتے ہیں۔ ہم مل کر کھانا کھاتے ہیں۔ ہمارے گھر میں ایک باغ بھی ہے۔ ہمارے باغ میں آم، جامن، مالٹے اور لیموں کے درخت ہیں۔ صبح سویرے پرندے اپنی میٹھی آواز میں چہچہاتے ہیں۔ مجھے باغ میں کھیلنا بہت پسند ہے۔ ہم باغ  کے پودوں کو روزانہ پانی دیتے ہیں۔ ہمارا باغ بہت پیارا ہے۔ پودے لگانا بہت اچھا ہوتا ہے۔ پودے خوب صورت لگنے کے ساتھ ہمیں آکسیجن بھی دیتے ہیں۔ ہمیں پودے لگانے چاہییں اور ان کا خیال رکھنا چاہیئے۔

شیئر کریں
572
7