ثانیہ شہزادی (مظفرگڑھ)

میں علم ہوں۔ میں ایک ایسی دولت ہوں جو کبھی بھی کم نہیں ہوتی۔ میں پوری دنیا میں پایا جاتا ہوں۔ میری اتنی اہمیت ہے کہ مجھے حاصل کرنے کا حکم ہمارے پیارے نبی حضرت محمد ﷺ نے بھی دیا لیکن افسوس کہ کچھ لوگ مجھے حاصل نہیں کرتے اور مجھے حقیر سی چیز سمجھتے ہیں۔ جو لوگ میری قدر نہیں کرتے، دنیا میں ان کی قدر نہیں ہوتی اور جو لوگ مجھے حاصل کرتے ہیں، ان کی لوگ عزت کرتے ہیں اور وہ آسمانوں کو چھولیتا ہے۔ میں وہ ہوں جسے کوئی چرا نہیں سکتا جب کہ دولت مند خرید نہیں سکتا۔ میری وجہ سے ہی دنیا نے ترقی کی ہے۔ میں آپ کو اللہ کی طرف سے دیا ہوا ایک تحفہ اور ایک خزانہ ہوں۔ اس خزانے کو حاصل کیجیے۔ میں اللہ کی طرف سے دی ہوئی ایک نعمت اور قیمتی اثاثہ ہوں جس سے لوگ فیض حاصل کرتے ہیں۔ لوگ میری مدد سے اونچی حیثیت، عزت اور اعلیٰ مقام پاتے ہیں۔ آپ بھی اس نعمت سے منہ نہ موڑیں اور دنیا میں اپنا مقام پیدا کریں۔ میں طالب علم میں شعور پیدا کرتاہوں۔ میں انسان میں وہ صلاحیتیں پیدا کرتا ہوں جو اس میں نہیں ہوتیں۔ آپ بھی علم حاصل کر کے اپنے اندر شعور کی لو جلائیں اور اپنے اندر موجود خوابیدہ صلاحیتوں کو پھلنے پھولنے کا موقع فراہم کریں۔ خود بھی سیکھیں اور دوسروں کو بھی سیکھائیں۔ علم حاصل کریں، کامیابی آپ کے قدموں میں ہو گی۔

شیئر کریں
585
5