آؤ ہم پکوان پکائیں بارش میں

باغ میں چل کر د ھوم مچائیں بارش میں

گلیاں ندی نالے جیسی بن گئی ہیں

کاغذ کی ہم ناؤ چلائیں بارش میں

بادل گرجیں تو سب ساتھی چھپ جائیں

بارش کا سب لطف اٹھائیں بارش میں

قلم دوات اور بستہ سارا بھیگ چکا

خود کو اب ہم کیسے بچائیں بارش میں

کیچڑ میں کچھ ساتھی پھسلے ہاہاہا

ہاتھ پکڑ کر ان کو اٹھائیں بارش  میں

سوکھی زمین سیراب ہوئی ہے خوب

آؤ نہ کچھ پیڑ لگائیں بارش میں

شیئر کریں
972
8