جویریہ چوہدری  (لودھراں)

میرا نام جویریہ ہے۔ میرا تعلق لودھراں کی تحصیل دنیا پور سے ہے۔ گاؤں میں ہماری تھوڑی سی زمین ہے۔ جس پر  میرے والد نے آم کے پیڑ لگا رکھے ہیں۔ ہر سال گرمیوں کی چھٹیوں میں ہم اپنے گاؤں جاتے ہیں اور پیڑ سے آم توڑ کے لاتے ہیں۔ جس سے میری امی آم کی چٹنی، آم کا مربہ اور آم کا اچار بناتی ہیں۔ باقی بچ جانے والے آموں کو لکڑی کی پیٹیوں میں ڈال کر رکھ دیا جاتا ہے اور پھر  بے صبری سے ان  کے پک جانے کا انتظار کیا جاتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی پھوپھو اور خالہ کو  آم کھانے کی دعوت بھی دی جاتی ہےجو کہ وہ لوگ خوشی خوشی قبول کرتے ہیں اور جلد ہی ان کی آمد کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے۔ پھر ہم سب مل کر آم کھاتے ہیں اور خوب مزے کرتے ہیں۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی ہم نے گرمیوں کی چھٹیوں میں مینگو پارٹی کا اہتمام کیا اور اپنی چھٹیوں کو  یادگار بنایا۔

شیئر کریں
561
3