کپتان لاہور قلندرز شاہین شاہ آفریدی سے آدھی ملاقات
آدھی ملاقات کے سلسلے میں شاہین شاہ آفریدی کی یہ بات چیت مختلف نیوز چینلز، اخبارات کو دیے گئے ان کے انٹرویوز سے اخذ کی گئی ہے۔
٭٭٭٭٭
روشنی: مکمل نام؟
شاہین آفریدی: شاہین شاہ آفریدی۔
روشنی: آپ کے دوست آپ کو پیار سے کس نام سے بلاتے ہیں؟
شاہین آفریدی: شینو، لالا بھی بلاتے ہیں۔
روشنی: آپ کب اور کہاں پیدا ہوئے؟
شاہین آفریدی: 6 اپریل2000ء کو صوبہ خیبر پختونخواکے شہر لنڈی کوتل میں آنکھ کھولی۔
روشنی: آبائی گھر؟
شاہین آفریدی: لنڈی کوتل۔
روشنی: ذات اور قبیلہ؟
شاہین آفریدی: زاخا خیل آفریدی، پشتون۔
روشنی: والد کا نام؟
شاہین آفریدی: ایاز خان۔
روشنی: والد کس شعبے سے وابستہ تھے؟
شاہین آفریدی: صوبے دار تھے، خیبر ایجنسی فورس میں۔
روشنی: والدین میں سے کس سے ڈرتے ہیں؟
شاہین آفریدی: ابو سے۔
روشنی: کتنے بہن بھائی ہیں؟
شاہین آفریدی: سات بھائی، بہن کوئی نہیں۔
روشنی: آپ کا بھائیوں میں کون سا نمبر ہے؟
شاہین آفریدی: میں سب سے چھوٹا ہوں۔
روشنی: گھر میں کس کے لاڈلے ہیں؟
شاہین آفریدی: سب سے چھوٹا ہونے کی وجہ سے سب کا ہی لاڈلا ہوں۔
روشنی: چھٹیوں میں سب سے زیادہ وقت کس کے ساتھ گزارتے ہیں؟
شاہین آفریدی: اب تو چند سالوں سے وقت نہیں مل رہا، لیکن زیادہ وقت میں امی ابو کے ساتھ گزارتا ہوں۔
روشنی: اپنی کمائی سے کون سی خواہش پوری کی؟
شاہین آفریدی: امی ابو کو عمرہ کروایا۔
روشنی: غصہ آتا ہے؟
شاہین آفریدی: نہیں۔
روشنی: آپ کی سب سے اچھی عادت؟
شاہین آفریدی: کبھی مایوس نہیں ہوتا۔
روشنی: کون سا لباس آرام دہ لگتا ہے؟
شاہین آفریدی: شلوار قمیص
روشنی: پسندیدہ ڈش؟
شاہین آفریدی: باربی کیو۔
روشنی: پسندیدہ رنگ؟
شاہین آفریدی: کالا، سفیداور سرخ۔
روشنی: پسندیدہ جگہ؟
شاہین آفریدی: اسلام آباد اورکوئینز ٹاؤن نیوزی لینڈ۔
روشنی: آپ کاپاکستان میں کرکٹ کا پسندیدہ میدان کون سا ہے؟
شاہین آفریدی: قذافی۔
روشنی: بین الاقوامی سطح پر کرکٹ کا پسندیدہ میدان کون سا ہے؟
شاہین آفریدی: لارڈز۔
روشنی: پسندیدہ کرکٹرز؟
شاہین آفریدی: شاہد آفریدی، وسیم اکرم اور مصباح الحق۔
روشنی: آپ کا پسندیدہ تیز ترین باؤلر؟
شاہین آفریدی: عمران خان۔
روشنی: ٹی وی پر سب سے پہلا کون سا میچ دیکھا تھا؟
شاہین آفریدی: 2014ء میں کھیلا گیا ایشیا کپ، پاکستان اور انڈیا کے درمیان ہوا اور پاکستان کو فتح ہوئی تھی۔
روشنی: اگرآج آپ کرکٹر نہ ہوتے تو کیا ہوتے؟
شاہین آفریدی: فٹ بالر
روشنی: کرکٹ کے میدان میں پسندیدہ تبصرہ نگار؟
شاہین آفریدی: شعیب اختر، وسیم اکرم۔
روشنی: کرکٹر بننے کا خیال کیسے آیا؟
شاہین آفریدی: بچپن سے ہی شوق تھا۔
روشنی: آپ کے رہنما کون ہیں؟
شاہین آفریدی: میرے بڑے بھائی ریاض آفریدی۔
روشنی: پہلا میچ کب کھیلا؟ اُس وقت عمر کیا تھی؟
شاہین آفریدی: نومبر 2015ء،پندرہ سال۔
روشنی: پیشہ ورانہ طور پر کرکٹ کا آغاز کب ہوا؟
شاہین آفریدی: سال 2015ء میں، جب فاٹا میں ٹرائل دیا۔
روشنی: بحیثیت کرکٹر پہلا میچ کہاں کھیلا؟
شاہین آفریدی: آسٹریلیامیں، اور جیت بھی گئے۔
روشنی: انڈر نائنٹین کرکٹ کا حصہ کس طرح بنے؟
شاہین آفریدی: اپنی اچھی کارکردگی کی بنا پر۔
روشنی: انڈر نائنٹین ایشیا کپ کب اور کہاں کھیلا؟
شاہین آفریدی: دسمبر 2016ء، سری لنکا میں۔
روشنی: ابھی تک آپ نے کتنے ٹیسٹ اور ایک روزہ میچ کھیلے؟
شاہین آفریدی: 23 ٹیسٹ جب کہ 44 بین الاقوامی ایک روزہ میچز کھیلے۔
روشنی: کرکٹ کے علاوہ اور کس کھیل میں بہترین کارکردگی دکھانے کی خواہش ہے؟
شاہین آفریدی: فٹ بال ٹرافی۔
روشنی: اٹھارہ سال کے شاہین شاہ آفریدی میں اور آج کے شاہین شاہ آفریدی میں کیا فرق ہے؟
شاہین آفریدی: اُس وقت بہت سی چیزوں کی سمجھ نہیں تھی، لیکن اب بہت بہتری آئی ہے اور مزید سیکھنے کا عمل بھی جاری ہے۔
روشنی: آپ کے نزدیک سب سے مشکل بلے باز کون ہے؟
شاہین آفریدی: بابر اعظم اور رضوان۔
روشنی: اگر فلائٹ کا دورانیہ طویل ہوتو آپ کس کھلاڑی آپ کے ساتھ سفر کریں گے؟
شاہین آفریدی: محمد حارث یا فخر زمان۔
روشنی: پاکستانی ٹیم کا وہ کون سا کھلاڑی ہے، جو مخالف ٹیم میں ہو تو زیادہ بہتر ہوگا؟
شاہین آفریدی: محمد نواز۔
روشنی: کرکٹ ٹیم میں قریبی دوست کون ہے؟
شاہین آفریدی: محمد رضوان، حارث رؤف اور فخر زمان۔
روشنی: تین ایسے بیٹس مین جن کو آپ ہیٹرک کروانا چاہیں گے؟
شاہین آفریدی: روہیت،کیل راہل اور ویرات کوہلی۔
روشنی: اگربیس سال پہلے کے کسی کھلاڑی کو بال کروانی ہوتو کسے کروائیں گے؟
شاہین آفریدی: برائن لارا۔
روشنی: آپ لاہور قلندرزکے ساتھ کب سے منسلک ہیں؟
شاہین آفریدی: 23 فروری 2018ء سے
روشنی: پہلاایک روزہ بین الاقوامی میچ کب کھیلا؟
شاہین آفریدی: 21 ستمبر 2018ء، مدمقابل افغانستان کی ٹیم تھی۔
روشنی: کپتان بن کر کیسا محسوس ہورہا ہے؟
شاہین آفریدی: یہ میرے لیے بہت مشکل فیصلہ تھا۔لیکن سب کے بھروسے اور تعاون کی بدولت ہم کامیابی سے ہمکنار ہوئے۔
روشنی: ایک کپتان کی حیثیت سے کھیلنے اور کھلاڑی کی حیثیت سے کھیلنے میں کوئی فرق محسوس ہوا؟
شاہین آفریدی: جی ہاں بالکل، پہلے صرف اپنی فیلڈنگ اور باؤلنگ کے بارے میں سوچنا ہوتا تھا اور اب ایک مکمل ٹیم کو منظم کرنے اور اُن کی کارکردگی کو بہتر سے بہتر بنانے کے بارے میں بھی سوچنا ہوتا ہے۔
روشنی: آپ کو پی سی بی کی جانب سے کس ایوارڈ سے نوازا گیا؟
شاہین آفریدی: بہترین کارکردگی ایوارڈ 2021ءسے نوازا گیا۔
روشنی: آپ کو سر گار فیلڈ سوبرز ٹرافی کب دی گئی؟
شاہین آفریدی: 2021ء میں،آئی سی سی کی جانب سے مین آف دا ائیر ہونے پر۔
روشنی: مستقبل میں آپ کون سی نمایاں کامیابی حاصل کرنا چاہیں گے؟
شاہین آفریدی: نمبر ون تینوں فارمیٹ میں۔
روشنی: ایک بہترین فاسٹ بالر بننے کے لیے کیا نصیحت کرنا چاہیں گے؟
شاہین آفریدی: آپ کی فٹنس،کھیل کی آگاہی اور ہر نئی گیند کومہارت سے کروانے کا انداز۔