نعت رسول مقبولﷺ

بڑی شان والے ہمارےنبی ﷺ

دلوں کے اُجالے ہمارے نبی ﷺ

وہ مکے میں جس وقت پیدا ہوئے

برے پوری دنیا کے حالات تھے

برائی تھی ہر شےپہ چھائی ہوئی

تباہی تھی دنیا میں آئی ہوئی

گھٹارحمت حق کی آخر اٹھی

زمانے میں تشریف لائے نبی ﷺ

وہ پیارے نبی ﷺ جن کا اعلیٰ مقام

ہوا جن پر نازل خدا کا کلام

شیئر کریں