ہانی کی گڑیا پیاری ہے
گلابی رنگت والی ہے
آنکھیں کیا چمکیلی ہیں
کیسی نیلی نیلی ہیں
پاس ہانی کے رہتی ہے
ساتھ ہانی کے سوتی ہے
جب ہانی کی مما بلاتی ہے
وہ گڑیا ساتھ لاتی ہے
گڑیا جو گر جاتی ہے
اسے گلے لگاتی ہے
ہانی روتی جاتی ہے

شیئر کریں
651
6