اگر دنیا میں اب تک جی رہے ہیں
سبب ہے رحمت عالم ﷺ کی رحمت
خطائیں ہم نے بھی جی بھر کے کی ہیں
رہی ہے پیش نظر انﷺ کی رحمت
مصیبت کی تپش جب بڑھ گئی تو
چھائی بن کے گھٹا ان ﷺ کی رحمت
بھنور میں ہو گی جس دم میری ناؤ
بنے گی نا خد اپھر ان ﷺکی رحمت
ثمین جب تاا بد کچھ بھی نہ ہوگا
رہے گی پھر بھی باقی ان ﷺکی رحمت