دیس ہمارا پاکستان

دیس ہمارا ہم کو پیارا

ہم سب کی آنکھوں کا تارا

اپنے دیس پہ ہم قُربان

دیس ہمارا پاکستان

اِس کی خوشی آرام ہمارا

اِس کے نام سے نام ہمارا

اِس کی شان ہماری شان

دیس ہمارا پاکستان

آزادی ہے شان ہماری

آزادی ہے آن ہماری

آزادی اپنا ایمان

دیس ہمارا پاکستان

آو خوشی سے مل کر گائیں

دُنیا میں یہ دھوم مچائیں

دیس ہمارا پاکستان

دیس ہمارا پاکستان

(صوفی  تبسم)

شیئر کریں
1294
17