اللہ بڑا عظیم ہے بچو
وہ رحمان رحیم ہے بچو
ہر اک شے کا خالق ہے وہ
سب چیزوں کا مالک ہے وہ
سورج چاند ستارے اس کے
سب کے سب سیارے اس کے
جن فرشتے اور انسان
سب اس کے زیرِ فرمان
دو عالَم میں وہ یکتا ہے
کون جہاں میں اس جیسا ہے
نہ اس کا کوئی بیٹا بیٹی
نہ وہ خود اولاد کسی کی
بچو کرو عبادت اس کی
ہوگی نازل رحمت اس کی
جو کچھ مانگو وہ دیتا ہے
غازیؔ سب کا وہ داتا ہے