خدا کے بعد جو سب سے بڑا ہے
وہی تو ہے جو محبوب خداﷺ ہے
زمین و آسماں سورج ستارے
ہے جو کچھ بھی طفیل مصطفیﷺ ہے
محمدﷺ کے سوا کس کو خدا نے
بر عرشِ بریں مہماں کیا ہے
ہزاروں انبیا آئے ہیں لیکن
میرا آقا امام الانبیاءﷺ ہے
میں کیوں ڈھونڈوں سہارا دوسروں کا
مجھے کافی محمد مصطفیٰﷺ ہے
ہوا جو ہے مدینہ کے نگر کی
وہی فردوس کی بادِ صبا ہے
حقیقت میں خدا قرآں کی صورت
زبانِ مصطفیﷺ سے بولتا ہے
بڑا احسان ہے غازی خدا کا
سلیقہ نعت کا مجھ کو ملا ہے