گلوبل وارمنگ کیا ہے؟

عامر فاروق سکھیرا (شکار پور)

فضا میں مختلف گیسیں موجود ہیں۔ ان گیسوں کی زیادتی کی وجہ سے سورج کی کرنیں زمین سے ٹکرا نے کے بعد خلامیں نہیں جا سکتیں ،جس کی وجہ سے فضاکا درجہ حرارت بڑھ رہا ہے اور نتیجتاً زمین کا درجہ حرارت بھی بڑھ رہا ہے۔ اس عمل کو گلوبل وارمنگ یا زمینی تپش میں اضافہ کہتے ہیں۔ ماحول انسانی صحت کے لیے نا گزیر ہے کیونکہ اسی ماحول میں انسان پروان چڑھتا ہے اور زندگی کے مراحل طے کرتا ہے۔ اگر ایک نظر اپنے آس پاس کے ماحول پر ڈالی جائے تو یہ بات فکر سے خالی نہیں کہ انسان اپنے ہی ہاتھوں اپنی بیماری کا سامان کر رہا ہے۔ گلوبل وارمنگ ایسی صورت حال ہے جس میں زمین کا درجہ حرارت بتدریج بڑھتا چلا جاتا ہے۔ ایک سروے کے مطابق آنے والے پچاس برسوں میں دنیا شدید گرمی سے متاثر ہو گی جن میں خلیج فارس کا نام قابل ذکر ہے۔ ایران، دبئی، عراق، سعودی عرب اور ابو ظہبی کے علاوہ ہمسایہ ممالک میں اس قدر شدید گرمی ہو گی کہ چھ گھنٹے کا درجہ 74 سے 78 سینٹی گریڈ تک جا پہنچے گا۔

شیئر کریں
415
4