نئی کتاہیں ہمیں ملی ہیں

کلیاں دل کی اپنی کھلی ہیں

اچھے اچھے قول ہیں ان میں

اور تصویریں خوب بنی ہیں

جوہیں اچھے لوگ جہاں میں

ان کی باتیں ان میں لکھی ہیں

عقل بڑھاتی ہیں یہ ہماری

آنکھوں کا یہ نور بنی ہیں

پیارے بچو! بالکل سچ ہیں

جو سب باتیں ہم نے کہی ہیں

شیئر کریں
1098
8