چاندی جیسےشہر کے اندر

سونے جیسے سارے منظر

پیلے پتھر، نیلے کنکر

لال گلابی، موتی گوہر

میٹھے میٹھے، خواب ہمارے

جیسے چمکیں، چاند ستارے

نیلی جھیلیں، سرخ کنارے

دور فضا میں اڑتے پنچھی

رنگ برنگے، شوخ غبارے

ایک سنہرا، ایک عنابی

نارنجی کے ساتھ شہابی

گہرے کالے مٹیالے بھی

چاندی جیسےشہر کےاندر

لاکھوں منظر سونے جیسے

جیسے چاندنی جھیل بنی ہو

شیئر کریں
1264
8