ملک و ملت کا بہت چرچا کیا اقبال نے

شاعروں نے کب کہا تھا جو کہا اقبال نے

خوش رہو لکھو پڑھو خدمت کرو آگے بڑھو

قوم کے بچوں کو دی کیا کیا دعا اقبال نے

نوجوانوں کو کیا آگاہ ان کے فرض سے

ان کی منزل کا دیا ان کو پتا اقبال نے

ہیں مسلماں اور ہندو دو الگ ہی سلسلے

اپنے خطبے میں کہا یہ برملا اقبال نے

ملک اک ایسا بناؤ دین ہو جس کی اساس

مشورہ اہل وطن کو پھر دیا اقبال نے

شیئر کریں
1014
10