اکبر بخاری (مظفرگڑھ)

قلب  و ذہن و بدن میں ہر سُو ہے

ماں محبت کی ایسی خوش بو ہے

رب کی رحمت نمایاں ہے جس میں

ماں میں پوشیدہ نغمہء ہُو ہے

وہ سراپا خلوص ہے جگ میں

جذب و احساس کی رواں جُو ہے

ماں ہے شفقت، محبت و خدمت

ٹھنڈی چھاؤں ہے کہ جیسے خُو بُو ہے

ماں کی عظمت کو چُھو نہیں سکتا

رشتہ، دنیا میں جتنا قابو ہے

خود خدا نے سنوارا ہے جس کو

ماں وہ فضل و کرم کا پہلو ہے

تجھ کو اکبر دُعا ہے ماں کی، پر

اُس کی خدمت بھی کر سکا تُو ہے

شیئر کریں
154
2