قراۃ العین صدیقی (لودھراں)

کیا روشن کمروں میں بیٹھنے سے دل بھی روشن ہو سکتے ہیں؟

کیا باہر کا اجالا دل میں اجالا بھر سکتا ہے؟

کیا جو ہر وقت ہنستے مسکراتے ہیں وہ اندر سے بھی اتنے ہی خوش ہو سکتے ہیں؟

کیا قہقہوں کے شور میں سسکیاں سنی جا سکتی ہیں؟

کیا بھیڑ میں بیٹھنے سے اندر کی تنہائی دور ہو سکتی ہے؟

کیا بہار کی آمد سے روح کے اندر ڈیرے ڈالے ویرانیوں کی خزاں دور ہو سکتی ہے؟

کیا بارش کا پانی جو فضائی آلودگی دور کرتا ہے اس میں نہانے سے دل کی آلودگی بھی دور ہو سکتی ہے؟

کیا حبس زدہ ماحول اور گرمی کسی سرشار روح پر بھی اثر انداز ہوتی ہے؟

کھڑکیوں سے آنے والے تازہ ہوا کے جھونکے جو دل کو بھلے محسوس ہوتے ہیں کیا کوئی جھونکا ایسا بھی آ سکتا ہے جو اپنے ساتھ دلوں میں بھری نفرتیں اور کدورتیں اڑا لے جائے؟

کیا ہمہ وقت مصروفیت ذہن میں گوشہ نشین سوچوں سے نکلنے میں مدد دے سکتی ہے؟

کیا آنکھ سے بہنے والے ہر پانی کو آنسو کہہ سکتے ہیں؟

شیئر کریں
164
3