ایمن فاطمہ (مظفرگڑھ)

میں ایک ماہانہ بنیادوں پر شائع ہونے والا رسالہ ہوں۔ میرا نام روشنی ہے۔ میرے بانی ڈاکٹر احتشام انو ر ہیں۔ میر ے اندر بچوں کے لیے بہترین کہانیاں، آپ بیتیاں، نظمیں، پہلیاں اور لطائف کی صورت میں بھی مواد موجود ہے۔ ننھے مصور بہت سی تصویریں بنا کر بھیجتے ہیں جو میرے صفحات پر شائع ہوتی ہیں۔ میرے ذریعے بچوں کو بہت سی مختلف شخصیات کے بارے میں بھی آگاہی دی جاتی ہے۔ روشنی کچن بھی ہے۔ سب بچے مجھے نہایت ذوق و شوق سے پڑھتے ہیں۔ میرا ایک سلسلہ بزم روشنی بھی ہے۔ بچوں کے سائل اور ان کے حل کے لیے ایک خصوصی سلسلہ بھی دیا گیا ہے۔ میرے ذریعے بچوں کو ہر ماہ ہزاروں روپے کے انعامات کتابوں کی شکل میں دیے جاتے ہیں۔ جن سے بچوں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے اور وہ تحریر کی جانب راغب ہوتے ہیں۔ کتابی شکل کے ساتھ ساتھ مجھے پاکستان بلکہ دنیا بھر میں بچوں کے پہلے ڈیجیٹل میگزین ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ پیارے بچو! میں آپ کو برقی اور ورقی (ہارڈ اینڈ سافٹ  کاپی) دونوں صورتوں میں میسر ہوں آپ  مجھے انٹر نیٹ پر بھی مل سکتے ہیں، جہاں آپ کی دلچسپی کا ڈھیروں سامان موجود ہے۔ پیارے بچو! تو پھر دیرکس بات کی آپ بھی وزٹ کریں اور دلچسپ کہانیوں سے لطف اندوز ہوں اور اپنی معلومات میں اضافہ کریں۔

شیئر کریں
71
1