زینب بی بی (لیہ)
پیا رے بچو! مجھے زمین کہتےہیں، آج میں آپ کو اپنی آپ بیتی سناتی ہوں۔ 15 سے 20 بلین سال پہلے ایک دھماکا ہوا جسے بگ بینگ کہتے ہیں، اس کے نتیجے میں میرا جسم وجود میں آیا۔ اللہ تعالیٰ نے مجھے خوب صورت بنایا ہے۔ میری سطح کا رقبہ 510 ملین مربع کلومیٹرہے، اس رقبے کا 29 فیصدخشکی پر جب کہ 70 فیصدحصہ پانی پر مشتمل ہے۔ لوگ مجھ پر رہتے ہیں اور کھانے پینے کےلیے خوراک لیتے ہیں۔ میں پریشان ہوں کہ لوگ میرا خیال نہیں رکھتے، جگہ جگہ کوڑا کرکٹ کے ڈھیر لگا دیتے ہیں جس سے میرا حسن خراب ہورہا ہے۔ پیارے بچو! مل کر عہد کیجیے کہ آپ میرے حسن کو خراب ہونے سے بچائیں گے اور مجھ پر زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں گے جس کی وجہ سے میرے حسن میں بھی اضافہ ہوگا اور آپ کو آکسیجن کی کمی بھی نہیں ہوگی۔