مجھ کو دل و جان سے پیارے درخت ہیں

کس درجہ پیارے اور نیارے درخت ہیں

ان کے سبب سے باغ میں ہر سو نکھار ہے

اس باغ کی بہار یہ سارے درخت ہیں

فطرت کا حسن ان سے بھی ظاہر ہے دوستو

گلشن کے رنگا رنگ نظارے درخت ہیں

بارش کے بعد ان کی ذرا شان دیکھیے

قدرت نے کس طرح سے نکھارے درخت ہیں

میں ان کو دیکھتا ہوں تو لگتا ہے یوں مجھے

اس گلستاں کے راج دلارے درخت ہیں

شیئر کریں