شہیدوں کی یہ سر زمین
غازیوں کا یہ میدان
یہ ہے میرا پاکستان
کہیں صحرا کہیں ہیں جنگل
کہیں ہیں دریا کہیں سمندر
کہیں ہیں جنت سی وادیاں
کہیں سرسبز بچھے ہیں میداں
یہ ہے میرا پاکستان
یہ حسن میں بے مثال و یکتا
سب سے اونچا ہےنام اس کا
بلندیوں میں رہے نشان اس کا
عالی ہمت ہے ہر جوان اس کا
قرباں اس پر جسم وجاں
یہ ہے میرا پاکستان