نظم و نثر پھولوں میں ہنسو بچو July 31, 2023July 31, 2023 روشنی پھولوں میں ہنسو بچو خوش یوں ہی رہو بچو ہر خیر سے دل باندھو ہر بد سے بچو، بچو جو کام ہے عزت کا وہ کام کرو بچو شکوہ ہو شکایت ہو دل میں نہ رکھو بچو جانا ہے تمھیں آگے محنت سے پڑھو بچو ہے نام بڑا رب کا دل پر یہ لکھو بچو (فراق جلال پوری) Post Views: 245 شیئر کریں 5