نیک بنو، نیکی پھیلاؤ

نیک بنو، نیکی پھیلاؤ

سچ بولو، سچے کہلاؤ

سچ کی سب کو ریس دلاؤ

جب اوروں کو راہ بتاؤ

خود رستے پر تم آ جاؤ

قوم کو اچھے کام دکھاؤ

نیک بنو، نیکی پھیلاؤ

ہوگی تم میں گر ستھرائی

سب سیکھیں گے تم سے صفائی

ہمسائے کی دیکھ بھلائی

چھوڑیں ہمسائے کی برائی

قوم کو اچھے کام دکھاؤ

نیک بنو، نیکی پھیلاؤ

شیئر کریں
26
0