پیاری ماں مجھ کو تیری دعا چاہیئے
تیرے آنچل کی ٹھنڈی ہوا چاہیئے
لوری گا گا کے مجھ کو سلاتی ہےتو
مسکرا کر سویرےجگاتی ہےتو
مجھ کو اس کےسوااورکیاچاہیئے
پیاری ماں مجھ کو تیری دعا چاہیئے
تیری خدمت سے دنیا میں عظمت میری
تیرے قدموں کے نیچے ہے جنت میری
عمر بھر سر پہ سایہ تیرا چاہیئے
پیاری ماں مجھ کو تیری دعا چاہیئے
(اسلم کولسری)