مبارک ہو تم کو نیا سال بچو
نئے سال میں تم ہو خوش حال بچو
نئے ولولے ہوں، نیا شوق پیدا
نیا دل میں ہو علم کا ذوق پیدا
خوشی کشور دل میں پیدا نئی ہو
مسرت کی دنیا ہویدا نئی ہو
طبعیت میں پیدا نئی تازگی ہو
نئے تم، نیا دل،نئی زندگی ہو
امیدیں نئی پھر دل کو گدگدائیں
امنگیں نئی پھر نیا رنگ لائیں
پڑھو اور محنت سے تم نام کر لو
بڑھے جس سے عزت وہ کام کر لو
(تلوک چند محروم)