سہارا اپنا ہی اچھا

محمد شفیق(میلسی)

سکول میں چھٹی کی گھنٹی بجی تو سب بچے اپنی اپنی کلاسز سے باہر آئے اور اپنی اپنی سائیکل اور موٹر سائیکل کو سنبھال کر اپنے گھروں کی راہ لی۔ میں بھی اپنی سائیکل پر جا رہا تھاکہ میرا ایک دوست اپنی موٹر سائیکل میرے قریب لایا اور بولا کہ اپنا  ہاتھ مجھے تھماؤ تا کہ میں تمہیں جلدی سے گھر پہنچا دوں۔ میں نے اپنا ہاتھ اس کے ہاتھ میں دے دیا۔ اب میری سائیکل موٹر سائیکل کی رفتار سے چل رہی تھی۔ جوں جوں موٹر سائیکل کی رفتار بڑھتی گئی، میری سائیکل بھی ہوا سے باتیں کرنے لگی کہ اچانک اپنے دوست کے ہاتھ سے میرا ہاتھ چھوٹ گیا۔ میں اپنی سائیکل سنبھال نہ سکا اور سٹرک کے ایک طرف نیچے گہرائی میں جا گرا۔ میں بہت زیادہ زخمی ہو چکا تھا اور میری سائیکل بھی ٹوٹ پھوٹ چکی تھی۔ اس واقعے سے میں نے یہ سیکھا کہ دوسروں  کے سہارے نہیں بلکہ اپنے سہارے چلنا سیکھنا چاہیئے۔ دوسروں کے سہارے چلنے والے ہمیشہ نقصان اٹھاتے ہیں۔

شیئر کریں
747
6