یا نبیﷺ کیا یونہی دن گزر جائیں گے
آپﷺ لے لو خبر، ورنہ مر جائیں گے
آپﷺ نے گر نہ تھاما ہمیں یا نبیﷺ
بے سہارا بھلا ہم کدھر جائیں گے
کاش مسلم ہوں سب ایک ہی قوم بس
یونہی لڑتے رہے گر بکھر جائیں گے
جب مَلی خاک رخ پے ہے دہلیز کی
جتنے میلے ہیں چہرے نکھر جائیں گے
کتنا دلکش وہ منظر مدینے میں ہے
جتنے عاشق ہیں شاہدؔ ادھر جائیں گے
(محمد شاہد مہروی)