چھک چھک کر کے چلتی جائے

دل کی دھڑکن بڑھتی جائے

اتنی لمبی ریل گاڑی

کس نے پٹڑی پہ اتاری

خالو، خالہ، ماموں، مامی

اتنی دور سے ملنے آئے

سب ہی کر کے اس پہ سواری

جھوم جھوم کے گھوم گھوم کے

گرتے پڑتے ہاتھ پکڑتے

سیٹ پہ بیٹھے جیسے اناڑی

کھڑکی سے پکوڑے کھائے

دور سے برفی جو منگوائی

چٹنی کسی کے منہ پہ گرائی

بچوں نے ماری قلقاری

اتنی لمبی ریل گاڑی

پٹری پر کس نے اتاری

شیئر کریں
662
8