نیا سال آیا نئے گیت گاؤ

کدورت، تعصب سبھی بھول جاؤ

محبت کو اپنے دلوں میں بساؤ

تمہارے لیے ہی یہ خوشیاں ہےلایا

مبارک ہو بچو! نیا سال آیا

کرو دل میں عہد کہ محنت کریں گے

ہم اپنے بزرگوں کی عزت کریں گے

ہمیشہ خُدا کی عبادت کریں گے

کہ دنیا پہ جس کی ہے رحمت کا سایا

مبارک ہو بچو ! نیا سال آیا

وطن سے غموں کا کرو دور ڈیرا

مٹادو جہالت کا مل کر اندھیرا

دکھا دو اندھیرے میں کر کے سویرا

یہ پیغام میں نے تم کو سنایا

مبارک ہو بچو نیا سال آیا

شیئر کریں
687
13