احمد عمران عباسی (رحیم یار خان)
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب کی ہدایات پر گورنمنٹ سیکنڈری سکول ججہ عباسیاں میں مورخہ6دسمبرسے 10 دسمبر 2021تک ہفتہ بزم ادب جوش و خروش سے منایا گیا۔ ہفتہ بزم ادب کے تحت تمام پروگراموں میں سکول کے طلباء نے بہت ہی ذوق و شوق سے شرکت کی۔ طلباء نے اپنی مختلف صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کیا۔ اس سلسلے میں مورخہ 6 دسمبر 2021 بروز سوموار کو بزم ادب کے پہلے پروگرام تقریری مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی صدارت ادارہ کے پرنسپل محمد ادریس نے کی جبکہ مہمان خصوصی ایس ایس ٹی محمد سیفل تھے۔ جماعت اول سے لے کر جماعت دہم کے طلباء نے اس تقریری مقابلے میں حصہ لیا۔ کل دس طلباء نے مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا۔ اس تقریری مقابلے میں ججز کا فریضہ سکول کے اساتذہ محمد سیفل، محمد مظہر علی خان اور جلیل الرحمان نے انجام دیا جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض راقم الحروف نے انجام دیے۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید سے کیا گیا جس کی سعادت محمد عاشق نے حاصل کی، نعت رسول مقبولﷺ پیش کرنے کا اعزاز بھی راقم الحروف کے حصے میں آیا۔ سٹیج کی تیاری، طلباء کے نظم وضبط اور دیگر انتظامات کی ذمہ داری سکول کونسل کے نو منتخب عہدیداران کے سپرد کی گئی تھی جسے انہوں نے احسن انداز سے نبھایا۔ اس تقریری مقابلے میں پہلی پوزیشن جماعت نہم کے طالب علم عباداللہ نے حاصل کی جن کی تقریر کا عنوان تھا حضور اکرم صلی اللہ علیہ و الہ وسلم کی آمد مسعود۔ دوسری پوزیشن جماعت ششم کے طالب علم عمیر مجید نے حاصل کی جن کی تقریر کا موضوع میری پسندیدہ کتاب تھا جبکہ تیسری پوزیشن جماعت ہفتم کے طالب علم سید اویس تنویر نے حاصل کی جن کی تقریر کا عنوان تھا زمین کی آواز سنو آلودگی۔
ہفتہ بزم ادب کے سلسلے میں دوسرا پروگرام مورخہ7 دسمبر 2021 بروز منگل کو ملی نغمے کے مقابلوں کا تھا جس میں طلباء نے بہت ہی جوش و خروش اور ولولے سے حصہ لیا ۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید اور نعت شریف سے کیا گیا۔ اس تقریب کی صدارت پرنسپل محمد ادریس نے کی جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض محمد سیفل نے سرانجام دیے۔ ججز کے فرايض محمد سیفل، محمد مظہر علی خاں اور جلیل الرحمان نے ادا کیے۔ سنگل ملی نغمے کے مقابلے میں 23 طلباء نے حصہ لیا جبکہ کورس میں طلباء کے 4 گروپس نے حصہ لیا۔ ملی نغموں کے سنگل مقابلے میں جماعت نہم کے طالب علم غلام حسین نے اول پوزیشن حاصل کی جبکہ دوسری پوزیشن جماعت دہم کے طالب علم سید اویس تنویر نے حاصل کی۔ کورس مقابلوں میں جماعت ششم کے طلباء محمد فیصل، رشد اللہ اور محمد فیضان نے اول ، جماعت ہشتم کے طلباء عمر فاروق ،نور محمد اور غلام مدنی نے دوئم اور جماعت نہم کے طلباء عمران احمد اور محمد عرفان نے سوئم پوزیشن حاصل کی ۔
ہفتہ بزم ادب کا تیسرا پروگرام مباحثے کا تھا جو مورخہ 8 دسمبر 2021 بروز بدھ کو منعقد ہوا ۔ مباحثے کا عنوان تھا : موبائل ایک نعمت یا زحمت۔ جس کے لیے ہر مقرر کو پانچ منٹ کا وقت دیا گیا تھا۔ اس پروگرام کی صدارت پرنسپل محمد ادریس نے کی جبکہ مہمان خصوصی محمد سیفل تھے۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض حسن سابق راقم الحروف نے انجام دیے۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید سے کیا گیا جس کی سعادت محمد عاشق نے حاصل کی جبکہ نعت شریف پڑھنے کی سعادت راقم الحروف نے حاصل کی۔ اس موقع پر ججز کے فرائض محمد مظہر علی خان، محمد سیفل اور جلیل الرحمان نے ادا کیے۔ مباحثے میں طلباء نے بڑی دلچسپی کے ساتھ حصہ لیا اور موبائل فون کے حق اور مخالفت میں بڑے جاندار دلائل دیے۔ مباحثے میں اول آنے والے طالب علم محمد ریحان منیر جماعت ششم کے تھے۔ جبکہ جماعت نہم کے طالب علم جاوید احمد نے دوسری اور جماعت ہفتم کے طالب علم سید اویس تنویر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
ہفتہ بزم ادب کا چوتھا پروگرام بیت بازی کا تھا جو کہ مورخہ 9 دسمبر 2021 بروز جمعرات کو منعقد ہوا ۔اس پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن مجید اور نعت شریف سے کیا گیا۔ بیت بازی اور مشاعرے میں طلباء نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور اپنے بھر پور ادبی ذوق کا مظاہرہ کیا۔ اس پروگرام کے دو حصے تھے پہلے مرحلے میں ہر طالب علم نے اپنا کلام پیش کیا اس کے بعد ہر جماعت کے تین تین طلباء کی ٹیموں نے بیت بازی کے مقابلے میں حصہ لیا ۔ طلباء کے پیش کیے گيے اشعار اور کلام کو بے حد پسند کیا گیا ۔ مشاعرے میں پہلی پوزیشن جماعت چہارم کے طالب علم محمد عمر خلیل نے،دوسری پوزیشن جماعت ہفتم کے طالب علم دلشاد احمد نے اور تیسری پوزیشن جماعت نہم کے طالب علم محمد مزمل نے حاصل کی۔ بیت بازی میں جماعت ہشتم بی کے طلباء محمد فیضان، محمد جنید اور محمد طارق نے پہلی ، جماعت نہم کے طلباء محمد صفدر شاہ ،غلام حسین اور محمد امیر معاویہ نے دوسری، جبکہ ہشتم اے کے طلباء سلیمان احمد، کفايت اللہ اور علی رضا نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔
ہفتہ بزم ادب کا پانچواں پروگرام تلاوت قرآن مجید اور نعت رسول مقبولﷺ کے حوالے سے تھا۔ اس موقع پر ججز کے فرائض حافظ محمد میاں، حافظ محمد عاشق اور حافظ محمد حامد نے انجام دیے۔ تلاوت قرآن مجید اور نعت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے اس مقابلے میں طلباء نے بڑے ذوق و شوق کا مظاہرہ کرتے ہويے حصہ لیا اور تلاوت قرآن مجید اور نعت خوانی سے محفل میں سماں باندھ دیا۔ تلاوت قرآن مجید کے مقابلے میں 27 طلباء نے حصہ لیا۔ تلاوت میں پہلی پوزیشن جماعت ہشتم کے طالب علم عبدالباری نے ، دوسری پوزیشن جماعت ششم کے طالب علم محمد عبد اللہ نے اور تیسری پوزیشن جماعت نہم کے طالب علم حافظ محمد نعمان نے حاصل کی۔ اسی طرح نعت شریف کے مقابلے میں بھی 24 طلباء نے حصہ لیا جن میں پہلی پوزیشن جماعت نہم کے طالب علم دلشاد احمد نے، دوسری پوزیشن سید اویس تنویر نے اور تیسری پوزیشن جماعت دہم سی کے طالب علم ایاز احمد نے حاصل کی۔ ہفتہ بزم ادب کے اختتام پر محمد عاشق نے دعا کرائی اور شرکا ءنے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگا کر اس پروگرام کا اختتام کیا۔ یوں گورنمنٹ سیکنڈری سکول ججہ عباسیاں میں ہفتہ بزم ادب کا اختتام ہوا۔