مہنگائی کے چرچے دیکھو
ان بچوں کے خرچے دیکھو
کتنے مہنگے لال غبارے
روتے جائیں جگنو سارے
ننھا جگنو پیاری گوری
آنکھیں ان کی لال کٹوری
ہر دن صبح روتے جائیں
سب دن مشکل ہوتے جائیں
مہنگائی کے ڈر کا مارا
بولے اُن سے بابا پیارا
پیارے بچو کہنا مانو
راجا رانی گوری بانو
یہ مشکل دن سب جائیں گے
ڈھیر کھلونے ہم لائیں گے

