ہم پھول اک چمن کے

پرچم وطن کا ہم کو ہے جان سے بھی پیارا

آنکھوں کا ہے اُجالا یہ چاند یہ ستارا

جلوے ہمارے دِل میں اِس کی کرن کرن کے

ہم پُھول اِک چمن کے

آنے نہ دیں گے اپنے گُلشن میں ہم خزاں کو

جنّت بنائیں گے ہم اِس پاک گُلستاں کو

رنگ دیں گے اپنے خُوں سے یہ راستے وطن کے

ہم پُھول اِک چمن کے

تنظِیم اور یقیں کی راہوں پہ ہم  چلیں گے

آپس کے پیار ہی سے قائم صدا  رہیں گے

جلوے نگر نگر کے نغمے دَمَن دَمَن کے

ہم  پُھول اِک چمن کے

(صہبا اختر)

شیئر کریں
2593
42