جو پوچھو بتلاتی ہوں
ہر ملک کی سیر کراتی ہوں
جو بات سمجھنی چاہو تم
میں چپ منہ سے سمجھاتی ہوں
میں کالا پانی پیتی ہوں
اور علم کی پیاس بجھاتی ہوں
ہر سال تمہارے بستے میں
میں روپ بدل کر آتی ہوں
میں کام آتی ہوں دنیا میں
اور جنت بھی دلواتی ہوں
پیارے بچو! تم سچ کہنا
میں کتنی اچھی ساتھی ہوں
عنایت علی خان