سن لو غور سے میری بات
ہفتے میں ہیں دن پورے سات
سب سے پہلے آئے پیر
اس دن کھالو میٹھی کھیر
دوسرا دن ہے منگل کا
شیر ہے راجا جنگل کا
آئے بدھ پھر اس کے بعد
دیکھو اس کو رکھنا یاد
چوتھے دن کو ہے جمعرات
آج ہے بچوں چاندنی رات
جمعہ آئے اس کے بعد
مسجد جاؤسب کے ساتھ
جاگتا آئے پھر ہفتہ
صاف رکھو اپنا بستہ
آخر میں آئے اتوار
چھوڑ و غصہ کر لو پیار