ہم جگنو ڈھونڈنے نکلے ہیں

ہم جگنو ڈھونڈنے نکلے ہیں آؤ ہمارے ساتھ چلو

اُس نگری میں ، اُس وادی میں

جو خوابوں جیسی دِکھتی ہو

جہاں کوئل گیت سناتی ہو

جہاں تتلی رنگ بکھراتی ہو

جہاں شبنم گُل مہکاتی ہو

ہم جگنو ڈھونڈنے نکلے ہیں آؤ ہمارے ساتھ چلو

اُس بستی میں اُس جنگل میں

جہاں پیڑ اور پودے اُگتے ہوں

جہاں پنچھی اُڑتے گاتے ہوں

جہاں جھرنے شور مچاتے ہوں

جہاں بچے مسکراتے ہوں

ہم جگنو ڈھونڈنے نکلے ہیں آؤ ہمارے ساتھ چلو

اُن باغوں میں باغیچوں میں

جہاں پھول گلاب کے کھلتے ہوں

جہاں چاند اور تارے ملتے ہوں

جہاں دھنک کے رنگ بکھرتے ہوں

گُل نَحل کے سنگ نکھرتے ہوں

ہم جگنو ڈھونڈنے نکلے ہیں آؤ ہمارے ساتھ چلو

(قرۃ العین صدیقی)

شیئر کریں
72