بڑی محنت سے پڑھاتے ہیں استادِ محترم

ہمیں علم سکھاتے ہیں استادِ محترم

کرتے ہیں دور جہالت کا اندھیرا

شمع علم جلاتے ہیں استادِ محترم

علم کی منزل کے ہیں ہم مسافر

سیدھا رستہ دکھاتے ہیں استاد محترم

کرتے ہیں ہر دم قوم کی فکر

مستقبل ہمارا سنوارتے ہیں استاد محترم

دیتے ہیں ہر لمحہ سبق اخلاق کا

سچی باتیں بتاتے ہیں استادِ محترم

بس لازم ہے تاحیات احترام ان کا

دولت علم لٹاتے ہیں استادِ محترم

شیئر کریں
20
2