محمد حمزہ (وہاڑی)
ایک دن میرے گھر والوں نے مجھے کچھ گھریلو سامان کی خریداری کے لیے شہر بھیجا۔ میں موٹرسائیکل پر شہر جانے کے لیے گھر سے نکلا۔ خریداری کے بعد جب میں شہر سے واپس اپنے گھر آ رہا تھا تو راستے میں مجھے ایک بوڑھا آدمی ملا، میں نے ان کے پاس جا کر موٹر سائیکل روکی اور انہیں کہا کہ آئیے میں آپ کو گھر پہنچا دوں، جب میں ان کو گھر پہنچا کر واپس آنے لگا تو انہوں نے میرا شکریہ ادا کیا اور مجھے بہت سی دعائیں دیں۔ مجھے بہت خوشی ہوئی اور میں گھر واپس آ گیا۔ میں نے یہ واقعہ اپنے والدین کو بتایا تو وہ بھی بہت خوش ہوئے اور کہا بیٹے دوسروں کی مدد کرنے سے اللہ تعالیٰ بہت خوش ہوتے ہیں, جو زمین والوں پر رحم کر تا ہے اﷲ تعالیٰ بھی اس پر رحم کرتا ہے۔